چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ کی فزیبلٹی9 ماہ میں بنانے کی ہدایت

Dec 16, 2020

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)قومی اسمبلی کی سٹیئرنگ کمیٹی نے وزارت پانی  و بجلی پاور ڈویژن کوچشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ کی فزیبلٹی  9 ماہ  میں بنانے کی ہدایت کر دی ، کمیٹی نے سیکرٹری پلاننگ اور سیکرٹری آبی وسائل کی اجلاس میں عدم حاضری پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ کمیٹی نے سیکرٹری پلاننگ اور سیکرٹری آبی وسائل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ، چیئرمین کمیٹی  پرویزخٹک نے کہا کہ سیکرٹری صاحبان کو فوری طور پر بلایا جائے، جس پر متعلقہ حکام نے کہا کہ سیکرٹری پلاننگ بیمار ہیں، ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے چشمہ رائٹ بینک کینال کے حوالے سے بریفنگ  دی گئی،کمیٹی نے وزارت پانی  و بجلی کو منصوبہ کی جلد فزیبلٹی بنانے کی ہدایت کی ، جس پر متعلقہ حکام نے کہا کہ فزیبلٹی کیلئے ایک سال چاہیے جس پر کمیٹی نے ہدایت کی کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ کی فزیبلٹی  9 ماہ میں بنائیں تا کہ منصوبہ شروع کریں۔ چشمہ رائٹ بینک کینال کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس وزیر دفاع پرویز خٹک کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے بھی شرکت کی ۔

مزیدخبریں