اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمداعظم خان کی عدالت میں زیرسماعت جعلی اکائونٹس کیس کے پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں ایک گواہ پرجرح اور دوسرے گواہ کابیان قلمبندکرلیاگیا۔منگل کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور ملزم کے وکیل ارشد تبریزاورنیب کے گواہ ذوالفقار علی گوپانگ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ریفرنس میں شریک ملزمان کو پولیس کی حراست میں اڈیالہ جیل سے لایا گیا،اس موقع پر ملزم عبدالغنی مجید کی جانب سیحاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جس عدالت نے منظور کرلیا،دوران سماعت وکیل صفائی احسن قریشی کی جانب سے نیب کے گواہ ذوالفقار علی گوپانگ پر جرح کی گئی جس کے بعد کیس کی سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ کردیاگیا، وقفہ کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر عدالت نے گواہ رجسٹرارگڈاپ ٹائون کراچی کا بیان قلمبندکیااور سماعت 22دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
پنک ریزیڈنسی ریفرنس ،ایک گواہ پرجرح اور دوسرے کابیان قلمبند
Dec 16, 2020