لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی چھٹی برسی کے موقع پر ایک پیغام میں تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے سانحہ کو بالکل فراموش نہیں کیا جا سکتا کیسے معصوم پھول کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئے، 16دسمبر2014کو گزرے چھ سال ہوگئے معصو م پھولوں کو کوئی نہیں بھلا سکتا ۔