لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے پاکستان کی تجارت اور معیشت کو درپیش چیلنجز کے باوجود کاروبار ی ترقی ملک کی مقامی صنعت کی پوشیدہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ''آئی فوم ڈسپلے سنٹر'' کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ناصر حمید خان ،سابق نائب صدر میاں زاہد جاوید احمداور شیخ محمد امین بھی اس موقع پر موجود تھے۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ کاروبارمیں توسیع کا مطلب ملک میں سماجی و اقتصادی استحکام ہے کیونکہ اس روزگار کے مواقع اور حکومت کے لئے ریونیو پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری لانے کے لئے بہت کچھ کررہی ہے ،جس کا اندازہ اس بات سے لگایاجا سکتا ہے کہ کاروباری آسانیوں والے ممالک کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن میں کافی بہتری آئی ہے۔
کاروبارمیں توسیع کا مطلب ملک میں سماجی و اقتصادی استحکام ہے :صدرلاہور چیمبر
Dec 16, 2020