سٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان ،سرمایہ کاری میں 15ارب روپے سے زائد اضافہ 

Dec 16, 2020

کراچی( این این آئی) سٹاک مارکیٹ میںمنگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کاروباری لحاظ سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 15.38 پوائنٹس کی کمی سے 43250.84 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 15ارب 57 کروڑ 41 لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 11.54فیصد زائد  رہا۔سٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغازسے ہی سرمایہ کار سرمایہ کاری کی حکمت عملی وضع کرنے کے لحاظ سے تذبذب کا شکار نظر آئے ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 15.38پوائنٹس کی کمی سے 43250.84پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر418کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ201میں کمی اور18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79 کھرب1ارب 51 کروڑ 47 لاکھ روپے سے بڑھ کر79 کھرب 17 ارب 8 کروڑ 88 لاکھ روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں