لاہور +فیروز والہ(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) دھرم پورہ انفینٹری روڈ میاں میر کالونی کے قریب ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے 30سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ شناخت شگفتہ کے نام سے ہوئی جو بازار سے سامان لے کرواپس جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ۔پولیس نے شگفتہ کی نعش کو کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا ۔مریدکے کے قریب 12سالہ لڑکا ذیشان ریلوے لائن کے قریب کھیل رہا تھا کہ پشاور سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔