لاہور(نمائندہ خصوصی )لاہور پولیس نے موثر ورکنگ اور بہترین نتائج کیلئے جزا و سزا کے نظام کو فعال رکھنے کیلئے ناقص تفتیش، شہریوں کی دادرسی نہ کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی پر 19 تھانیداروں کو ہتھکڑیاں لگائیں جبکہ ناقص تفتیش، اختیارات سے تجاوز اور بروقت دادرسی نہ کرنے پر 22 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔