مانگامنڈی(نامہ نگار) مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے سال 2021کے انتخابات مکمل کر لئے گئے ۔ محمد خالدسرپرست اعلیٰ،میاں محمد الیاس صدر، محمد وسیم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،الیکشن کیلئے اجلاس ہوا،تمام ممبران نے اتفاق رائے سے عہدیداران کو منتخب کیا۔ان میں محمد خالد سرپرست اعلیٰ،سید محمد آصف شاہ سینئر چیئرمین ، ڈاکٹر محمد وقاص چیئرمین ،محمد ارشاد وائس چیئرمین، میاں محمد الیاس صدر،رانا عامر فاروق نائب صدر، محمد عامر نائب صدر،اللہ وسایا چبیل سینئر نائب صدر، حافظ محمد وسیم جنرل سیکرٹری، میاں ذیشان حیدر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر محمد اصغر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ذیشان بھٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات،مرزا حسنات بیگ خزانچی،رانا محمد افضال جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر محمد ساجد چیئرمین مجلس عاملہ، منتخب ہوئے ۔اس موقع پر علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، فلاحی، تاجر برادری، اور موبائل ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
پریس کلب مانگامنڈی انتخابات مکمل‘محمد خالدسرپرست اعلیٰ منتخب
Dec 16, 2020