کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی امیج کمیٹی کا اجلاس ایڈوائزری کونسل کے انچارج جاوید رحیم اور نائب انچارج محمد شاہد کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں 50سے زائد اراکین سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ، مجلس عاملہ کے اراکین اور ورکنگ گروپ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید رحیم نے کہا کہ کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کا دائرہ کاروسیع کرنے کا فیصلہ ہے۔ کراچی امیج ریسٹوریشن کونسل کی بھی حیثیت سے کام کریں گے۔ اس موقع پر اپنی تقاریر میںجاوید رحیم، منصور قاضی،محمد شاہد، ڈاکٹر فاروق، واثق فریدی، محمد رضوان خان، ڈاکٹر سراج عبدالقیوم ، نعیم جمال، جاوید ارشاد، طاہر علی، محمود چوہدری، کمال احمد، روشن الطاف، ارشاد کمالی، سہیل کاظم نے کہا کہ 6ماہ کے لئے کے ایم سی کو 720ملین کی اسپیشل گرانٹ کے لئے تعطل کا شکار سمری وزیر اعلی سندھ کو روانہ کردی گئی ہے ۔ جاوید رحیم نے کہا کہ کے ایم سی کے لئے جہاں جانا پڑا جائیں گے ۔
کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کا دائرہ کاروسیع کرنے کا فیصلہ
Dec 16, 2020