لاہور/ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تحقیقات کے معاملے پر 5افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کر لیا۔ نیب دستاویز کے مطابق طلب کئے گئے تین افرادکاتعلق ڈی آئی خان سے، ایک کا اسلام آباد اور ایک کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ پانچوں کے پاس مولانافضل الرحمان کے اثاثوں،کرپشن سے متعلق اہم شواہد ہیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں ان افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب نیب لاہور نے سابق وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب رضا علی گیلانی کو کل 17 دسمبر کو طلب کر لیا ذرائع کے مطابق رضا علی گیلانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔