جمادی الاول کا چاند  نظر نہیں آیا: مفتی منیب الرحمان

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جمادی الاول سنہ 1442 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاول جمعرات 17دسمبر کو ہوگی۔ جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز کراچی میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔ اجلاس میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین نے اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ ملک کے کسی علاقے سے جمادی الاول کا چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...