ملتان (خبر نگار خصوصی)ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالااسلام ڈوگر نے گزشتہ روز اپنے آفس میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی۔ اورکہا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ابھی مکمل طور پر فعال نہیں کیا جا سکا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ کی تمام ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کو معاشی خود انحصاری پر گامزن کرنا چاہتی ہے،تمام کمپنیوں کو ریونیو جنریشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بھی ریونیو جنریشن پلان تیار کرکے حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔ملتان میں صفائی کے نظام کو جدید بنانے کے لئے شہہ زی کے ساتھ جڑواں شہر کے ایم او یو کا پورا فائدہ اٹھایا جائے گا۔
حکومت ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کو معاشی خودانحصاری پر گامزن کرنا چاہتی ہے: فخرالاسلام
Dec 16, 2020