یورپی لیب رپورٹ پر بھارت کیخلاف انٹرپول‘ عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے: رحمن ملک 

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چیئرمین سینٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا کہ بھارت سینکڑوں جعلی میڈیا گروپس، این جی اوز و  تھنک ٹینکس کے ذریعے پاکستان ا ور چین کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے، وہ  پاکستان کے اندر فرقہ واریت، لسانیت و صوبائیت کو ہوا دیکر بدامنی پھیلانا چاہتا ہے اوریہ کام وہ گزشتہ کئی سالوں سے کر رہا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں کیا۔ انہوں نے خط میں وزیراعظم سے ای یو ڈس انفو لیب انکشافات کی بنیاد پر بھارت کیخلاف انٹر پول عالمی، عدالت انصاف و اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ منگل کی شام اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے بتایا کہ  اپنے مذموم مقاصد کیلئے بھارت نے اقوام متحدہ، یورپین یونین سمیت سو سے زائد ممالک کی سرزمین کو غلط استعمال کیا،اس میںکئی بالی ووڈ اداکار بھی شامل تھے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر بہت سنگین حملہ کیا ہے فقط ایک سادہ احتجاج کافی نہیں ہوگا۔ پاکستان انٹرپول سے بھارت، مودی اور اجیت ڈوول کیخلاف انٹرپول کمشن بنانے کا مطالبہ کرے۔ ای یو ڈس انفو لیب نے بھارت کے پاکستان اور چائینہ کیخلاف مذموم عزائم سے پردہ اٹھایا ہے اب پاکستان کے پاس بھارت کیخلاف نا قابل تردید بین الاقوامی ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت ایک منظم طریقے سے ہر سال اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف مہم چلاتا ہے۔ مودی نے کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کو چھپانے کیلئے یہ جعل سازی کی۔ انہوں نے کہا کشمیر ہاتھ سے نکل رہا ہے اور ہم صرف مذمت کر رہے ہیں ۔ اس طرح کام نہیں چلے گا پاکستان کو بڑا فیصلہ کرنا ہوگا۔ بھارت قابل سزا بین الاقوامی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ حکومت کو بھارت کے خلاف اقوام متحدہ و عالمی اداروں میں سخت آواز اٹھانی ہوگی۔ بھارت نے تین سال پہلے 80ارب روپے جمع کرکے پاکستان کیخلاف کام شروع کیا ہے بھارت نے ایسے لوگوں کے نام استعمال کئے جو مرچکے ہیں۔ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کے لئے 750 جعلی میڈیا آئوٹ لیٹ استعمال کئے گئے میں نے جو سارا کام کیا ہے میں امید کررہا تھا کہ حکومت کو کرنا چاہئے تھاجب بی بی سی نے سٹوری چلائی اس وقت دو وزرا نے آکر صرف اس کی مذمت کی صرف مذمت کافی نہیں ہے ہمیں اس ایشو پر انٹرپول کو ملوث کرکے آئی سی جے میں جانا چاہئے تاکہ بھارت آئندہ ایسا نہ کرسکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...