کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ، 2جوان شہید، پاک آرمی کا بھرپور جواب، انڈیا کا بھاری نقصان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کنٹرول لائن کے باغسر سیکٹر میں بھارتی فوج کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے کے   دوران بری فوج کے دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باغسر سیکٹر میں فائرنگ کی۔ پاک فوج نے دندان شکن جواب دیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان  اٹھانا پڑا۔ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران نائیک شاہجہان اور سپاہی حمید شہید ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن