کاروباری طبقہ ریڑھ کی ہڈی، نیب سے پیشان ہونے کی ضرورت نہیں: جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد (نامہ نگار)  قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نیب بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ نیب نے گزشتہ سال سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے مقدمات ایف بی آر کو قانون کے مطابق ریفر کردئیے تھے اور اب فیصلہ کیا ہے کہ اگر انڈر انوائسنگ کا کوئی کیس جو کہ کاروباری طبقہ سے متعلق ہے کو بھی ایف بی آر کو ریفر کر دیا جائے گا۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے نائب صدر شیخ سلطان رحمان کی سربراہی میں بزنس کمیونٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں حاجی غلام علی ، سابق صدر، ذکریا عشمان ، صابق صدر، مرزا عبدالرحمان ، سابق نائب صدر اور خواجہ شہزاد اکرم شامل  تھے سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی خوشحال ہو گی تو ملک خوشحال ہو گا،  انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نہ صرف لوگوں کی شکایات خود سننے کا فیصلہ کیا بلکہ بزنس کمیونٹی کی شکایات کے حل کیلئے  نیب ہیڈ کوارٹرز  اور  نیب کے تمام علاقائی دفاتر میں ڈائریکٹر کی سربراہی میں سپیشل کمپلینٹ سیل قائم کئے ہیں اس کے علاوہ نیب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ایک اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے جس کا اجلاس اسی ماہ بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  بزنس کمیونٹی کو بے بنیاد پراپیگنڈے پر توجہ دینے کی بجائے اپنی تمام تر توانائیاں  معیشت کی ترقی اور خوثحالی پر مرکوز کرنی  چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  نیب  تمام غیر قانونی ہائوسنگ سوسائیٹیوں سے عوام کے اربوں روپے برآمد کرکے قانون کے مطابق متعلقہ متاثرین کو واپس دلوانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب غریبوں کے خون پسینے کی کمائی کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک فرار ہونے والوں اور منی لانڈرنگ کرنے والے ملزمان کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے نائب صدر شیخ سلطان رحمان کی سربراہی میں سطحی وفد  نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ذاتی کاوشوں کو سراہا اور نیب پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نیب ایک انسان دوست اور بزنس فرینڈلی ادارہ ہے  بزنس کمیونٹی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ چیئرمین نیب کا کہنا  تھا کہ کاروباری طبقے کو نیب سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں نیب  ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...