اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو بطور نیا چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔یاد رہے کہ دس دسمبر کو لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔
کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنیکی منظوری دے دی
Dec 16, 2020