کامونکے(نامہ نگار)کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ستر سالہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں منڈھیر کے عبدالمجیدکی بیٹی بارہ سالہ (م) گھر میں اکیلی موجود تھی کہ سترسالہ نظام دین نے اس کے گھر میں گھس کرزیادتی کی کوشش کی جس پر واہنڈو پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم نظام دین کو گرفتار کرلیا۔