کورونا وائرس، پاکستان میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران سب سے زیادہ اموات

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران آج سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں۔ پاکستان میں آج مزید 105 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 9 ہزار 10 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار 731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 88 ہزار 598 مریض صحتیاب ہو چکے اور 48 ہزار 369 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 452 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 489، اسلام آباد میں 379، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 176 اور آزاد کشمیر میں 193 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 203، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 673، بلوچستان میں 17 ہزار 796، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 19.89 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 22.45 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 9.4 فیصد، بلوچستان میں 14.2، گلگت بلتستان میں 0.5، اسلام آباد 4.3، خیبر پختونخوا 7.2 اور  سندھ میں 14.9  فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.8 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 7.71 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 19.04، کوئٹہ میں 5.06 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔

ای پیپر دی نیشن