پی ڈی ایم کی کاٹھ کی ہنڈیا عنقریب بیچ چوراہے پھوٹ جائے گی:عثمان بزدار

 وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن بچائومہم کے علاوہ کسی اور ایجنڈے پر متفق نہیں۔یہ عناصر'' عوام کو بہکائو اور خود کو بچائو''کا ایجنڈالیکر چل رہے ہیں۔پی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہوچکی ہے۔پی ڈی ایم کے جلسوں میں لسانیت کے بیج بوئے گئے۔ مینار پاکستان جلسے میں زندہ دلان لاہور کی دل آزاری کی گئی جبکہ کوئٹہ جلسے میں اردو زبان کو ہدف تنقید بنایا گیا۔یہ عناصر پاکستان میں انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے مایوس عناصر بھانت بھانت کی بولیاں بول رہے ہیں اورپی ڈی ایم کی کاٹھ کی ہنڈیا عنقریب بیچ چوراہے پھوٹ جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن