لاہور(سٹی رپورٹر)سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کی زیر صدارت پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ پنجاب (PQCB)کا236واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے دوران ادویات کے31کیسز پر کارروائی جبکہ 11کیسز ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 01کیس میں بورڈ کی طرف سے FIR درج کروانے کی اجازت جبکہ 05کیسز میں آخری وارننگ جاری کی گئی۔ 05کیسز میں پراڈکٹ سپیسیفکشن انسپکشن (PSI)کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمد سہیل،چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب اظہرجمال سلیمی، سیکرٹری PQCB شاہین اقبال و دیگر شریک تھے۔، پروفیسر ڈاکٹرمحموداحمد،پروفیسر ڈاکٹرمحمد جمشید، پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر، ڈاکٹر ایم عمران اشرف اورڈاکٹر منیب اشرف شامل تھے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کیسز کی بروقت سماعت پر پی کیو سی بی کی کاوشوں کو سراہا۔