سود میں اضافہ غیر اسلامی، غیر دانشمندانہ ہے:فریداحمد پراچہ

Dec 16, 2021

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ سود میں اضافہ کر کے مہنگائی کم کرنے کا فارمولا غیر اسلامی، غیر آئینی اور غیر دانشمندانہ ہے۔ اس کے ذریعے مہنگائی میں مزیداضافہ ہو گا، معیشت مزید برباد ہو گی اور بے برکتی میں مسلسل اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سود اللہ اور رسولؐ کے خلاف اعلان جنگ ہے اور ظاہر ہے کہ اللہ اور رسولؐ سے کوئی بھی جنگ نہیں جیت سکتا۔ہماری معیشت کی تباہی کی اصل وجہ ہی سود ہے۔اب تک اربوں روپے صرف سود میں ادا کر کے معیشت کو کھوکھلا کرچکے ہیں۔ سود دینے کیلئے ہم مزید قرضے لیتے ہیں۔ ملک کے اندر تیار ہونے والی گاڑیوں کے معیار کو بہتر اور قیمتوں کو کم کر کے ہم زرمبادلہ کما سکتے ہیں۔

مزیدخبریں