اقتدارپرست سیاستدانوںنے مفاد واقتدارکی خاطر پاکستان کودولخت کیا

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈپاسبان ختم نبوت کے رہنمائوں علامہ محمدممتازاعوان،مولانامحمدالیاس چنیوٹی(ایم پی اے)، میاں محمد اویس، علی عمران شاہین ،میاںمحمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مولانامحمدحنیف حقانی، ڈاکٹرضیاء الحق قمراورمولانامحمدمنسوب رحیمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکہاہے کہ 16دسمبر1971ء ہماری ملکی تاریخ کاوہ سیاہ ترین دن ہے کہ جس دن اقتدارپرست سیاستدانوںنے اپنے مفاد واقتدارکی خاطر وطن عزیزپاکستان کودولخت کردیا۔اس سیاہ ترین دن کے موقع پرآج 16دسمبرکویوم سقوط ڈھاکہ منایاجائے گااورالمیہ مشرقی پاکستان وسانحہ اے پی ایس کے معصوم شہداء کیلئے قرآن خوانی ،تقریبات ہونگی جن میںمملکت خدادپاکستان کی بقاء وسلامتی ،ترقی وخوشحالی اور مذہبی،قومی ،لثانی وعلاقائی سمیت تمام ترتعصبات اورشدت وانتہاپسندی کے یکسرخاتمے کے ضمن میںتجدیدعہدکیاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن