کوئٹہ (اے پی پی) بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز کی سب سے بڑی تنظیم ایسوسی ایشن آف فیزیشن آف پاکستانی ڈیسنٹ نارتھ امریکہ (Association of Physicians of Pakistani Descent North America) کی تمغہ امتیاز اور ممتاز معالج امراض سینہ پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان کی کاوشوں سے بلوچستان چیپٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد بلوچستان کے ڈاکٹرز جو کہ بیرون ملک باالخصوص امریکہ، کینیڈا و دیگر ممالک میں کورسز کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں اس سلسلے میں تکنیکی معاونت اور آگاہی فراہم کی جائے گی، ایسوسی ایشن آف فیزیشن آف پاکستانی ڈیسنٹ نارتھ امریکہ کی بلوچستان چیپٹر کے قیام سے متعلق باقاعدہ تقریب 19اور 20دسمبر 2021ء کو منعقد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان کے کاوشوں سے ایسوسی ایشن آف فیزیشن آف پاکستانی ڈیسنٹ نارتھ امریکہ (APPNA) کا بلوچستان میں پہلی مرتبہ چیپٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن آف فیزیشن آف پاکستانی ڈیسنٹ نارتھ امریکہ (اپنا) ملک کے دیگر صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبر پشتونخوا میں پہلے سے ہی فلاح کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے رہی ہے۔
بلوچستان چیپٹر کا قیام، تقریب 19اور 20دسمبر کو منعقد ہوگی
Dec 16, 2021