چاغی (پی پی آئی) پانچ برادر قبائل بدوزئی، لجئی، دوکوگی، محمدزئی اور ناروئی نے گرینڈ جرگے کے ذریعے باہمی اتحاد مزید مضبوط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ضلع چاغی میں اپنی زمینوں پر قابض عناصر کو خبردار کیا ہے کہ وہ دستبردار ہوجائیں بصورتِ دیگر وہ اپنا حق لینا جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زمینوں پر قابض عناصر کو خبردار کیا ہے کہ وہ دستبردار ہوجائیں بصورتِ دیگر وہ اپنا حق لینا جانتے ہیں۔چیف آف بدو زئی سردار اللہ یار خان بدوزئی، سردار مدد خان دوکوگی، سردار رضا محمد ناروئی، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پانچوں برادر قبائل تاریخی طور پر یک دل و جان ہیں ان کے جرگے کا مقصد باہمی اتحاد و اتفاق کو مضبوط کرکے باہمی روابط بڑھانا ہے۔
چاغی :5 برادر قبائل بدوزئی، لجئی، دوکوگی، محمدزئی اور ناروئی کا گرینڈ جرگہ
Dec 16, 2021