حافظ آباد: ڈاکٹرز، نرسز اورپیرامیڈیکل سٹاف میں ایوارڈز تقسیم،تقریب ہوئی

Dec 16, 2021

حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) حافظ آباد میں سماجی تنظیم روشن پاکستان،دی ریڈر سکول اور سول سوسائٹی کی جانب سے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خان، ایم این اے چوہدری شوکت علی بھٹی، سابق ایم این اے چوہدری مہدی حسن بھٹی، سماجی راہنما عبدالجبار انصاری، معروف صحافی عدنان ملک اور پرنسپل ظفر اقبال نے ایوارڈ تقسیم کئے۔ تقریب کا انعقاد نرسنگ کالج حافظ آباد میں کیا گیا جس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر افضال حسین، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عابد بھٹی، ڈی ایچ او ڈاکٹر اشفاق میر ،اے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز احمد چائلڈ اسپشلسٹ ڈاکٹر امجد علی سمیت دیگر ڈاکٹرز، نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا، کہ کرونا صورتحال میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرانسانی ہمدردی اور جذبہ کے تحت کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ورکرز کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرسری وارڈ کی توسیع کی جائے اور مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کی جو ضروریات ہونگی انہیں بھی پورا کیا جا سکے تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔                                             

مزیدخبریں