پنڈی گھیب(نامہ نگار)صوبائی وزیر ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ پنڈی گھیب فتح جنگ روڈ کی تعمیر کے لیئے تمام سرکاری لوازمات مکمل کر لیئے گئے ہیں اور انشااللہ جنوری 2022 میں اس پراجیکٹ پر باضابطہ طریقے سے کام شروع کر دیا جائے گا,اللہ تعالی کی مدد , وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعتماد اور عوام کے تعاون سے آج علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل ہو چکا ہے,سابقہ حکومتی نمائندگان نے بین الصوبائی شاہراہ کی تعمیر کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں نہیں کیں اور سی پیک کی تعمیر سے لوگوں کو متبادل روٹ استعمال کرنے کے مشورے دیتے رہے مگر فتح جنگ تا پنڈی گھیب اور ڈھلیاں تا ڈہوک پٹھان روڈز پر دوسرے صوبوں کو جانے والی گاڑیوں کے علاوہ دو مرکزی شہروں اور حلقے کی ایک درجن سے زائد یونین کونسلز کے رہائشی افراد روزانہ سفر کرتے ہیں جنکو تاحال کسی بھی کام کے لیئے مذکورہ روڈز سے گذر کر جانا پڑتا ہے۔
پنڈی گھیب فتح جنگ روڈ کی تعمیر کیلئے تمام سرکاری لوازمات مکمل
Dec 16, 2021