حضرو(نمائندہ نوائے وقت )استاد العلماء پیکر اخلاص حضرت مولانا حافظ نثار احمد الحسینی کی دینی علمی تصنیفی روحانی اور اصلاحی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا اور ان کی اچانک وفات سے بہت بڑا علمی خلاء پیدا ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز علماء کرام نے مولانا حافظ نثار احمد الحسینی کی نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کے موقع پر مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔مولانا حافظ نثار احمد الحسینی کی نماز جنازہ کالج گروانڈ حضرو میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ پیر طریقت مولانا قاضی محمد ارشد الحسینی نے پڑھائی جب کہ اس موقع پر مولانا مفتی عبدالواحد قریشی،مولانا عبد القیوم حقانی، مولانا مفتی اویس عزیز، قاری اخلاق مدنی، مولانا محمود الحسن توحیدی،مولانا اسعد الحسینی،مولانا مسعود اختر ضیائ،پروفیسر محمد زکریا،نے شرکاء جنازہ سے خطاب کیا اس موقع پر مولانا نور الہادی،مولانا پیر عتیق الرحمان ہزاروی،مفتی مسعود احمد و دیگر نے شرکت کی۔
مولانا حافظ نثار احمد الحسینی کی نماز جنازہ میں نمایاں شخصیات کی شرکت
Dec 16, 2021