شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری وپی پی 140 کے کنوینئر میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ ایمانداری کا ڈھنڈوراپیٹنے والوںنے ملک وقوم کو جو نقصان پہنچایا ہے 72 سالہ سیاسی تاریخی میںایسانہیںہوا آج عوام مسائل اورپریشانی سے دوچار ہیں ملکی انڈسٹری تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے، مہنگائی، بیروزگاری کا جن بوتل سے باہر آکر عوام کو نگل رہا ہے ان تمام تر مسائل کی بنیادی وجہ حکومت کا ہر کام بدنیتی پر مشتمل ہے حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں اسی وجہ سے مسائل اور بحران پوری قوم کا مقدربنے ہوئے ہیں حکمران خوش فہمی سے باہر نکل کر ملک وقوم کی خدمت کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں عمران خان اور انکی ٹیم پاکستان کو امریکہ سے سستی ریاست کاکہہ اپنے دل کو تسلی اور عوام کیساتھ مذاق کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی دفتر جمال گارڈن میںصحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ملک زاہد شفیق ، نبیل چودھری ،ملک عرفان اسلام سمیت دیگربھی موجودتھے میاںرفاقت علی نے کہاکہ ملکی خارجہ پالیسی کو جن خطوط پر استوار کیا گیا ہے اس نے ملکی وقار داؤ پر لگایا یہ کس منہ سے خارجہ پالیسی کے موثر ہونے کی بات کررہے ہیں۔