شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو کمزور کیا، ڈکٹیٹروں کی پیداوار نے ملک کا دیوالیہ نکالا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے پی پی پی کو یاد کیا گیا، پیپلز پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہیں،میاں صاحب کے غبارہ میں ہوا بھری گئی، عمران خان کی کوئی جدوجہد نہیں ہے، ملک آئی ایم ایف چلارہی ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ حکومت کی چھتری تلے موجود تمام افراد کو کرپشن کی کھلی چھٹی دی گئی ہے اور یہ تمام لوگ نیب سے بری الزمہ ہیں اور اپوزیشن کے پیچھے نیب کو لگادیاگیا ہے،سونامی بربادی کی نشانی ہیں،روٹی کپڑا مکان ہمارا سلوگن ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس آج بھی ہماری آنکھوں کے سامنے ہے جس میں دشمن نے معصوم بچوں کو نشانہ بناکر پوری قوم کو افسردہ، رنجیدہ اور دلگرفتہ کیا یہ واقعہ کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، انہوں نے کہا کہ قرض لینے پر خودکشی کرنے والوں نے ملک پر کروڑوں ڈالرقرضے کا مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے:منیر قمر واہگہ
Dec 16, 2021