شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف خواتین ونگ کی ضلعی سینئر نائب صدر شکیلہ ارشد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگالے نتیجہ صرف ہی نکلے گا آر پار کی سیاست کرنیوالوں کیلئے عوام بالکل یکسر مسترد کرچکی ہے اپوزیشن جماعتیں 5سال پورے ہونے تک صبر کریں کرپٹ عناصر موجودہ حکومت کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے کیونکہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے قومی دولت لوٹ کر ملک کو کنگال کرنیوالوں کی سیاست دفن ہوچکی ہے اب ان کا کوئی جمہوری مستقبل نہیں آنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوںنے کہاکہ حکومت کے جلد جانے کی باتیں کرنیوالے منہ کی کھائیں گے اور موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا رکھتی ہے اور انہیں آئندہ بھی ملکی سربراہی سونپنا چاہتی ہے جو اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کے خاتمہ کا واضح پیغام ہے۔