وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی:شہزادہ امتیاز

پتو کی (نمائندہ خصوصی ) وکلاء کے مسائل اور انکے حقوق کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر بار ایسوسی ایشن پتوکی ڈاکٹر شہزادہ امتیاز حسین ایڈووکیٹ نے وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ڈاکٹر شہزادہ امتیاز حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے وکلاء سے گذارش کی کہ وہ ہمارے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں تاکہ بار ایسوسی ایشن کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن