ملک کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا گیا: نعیم صفدر انصاری

قصور (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ چور چور کا شور کرنیوالے نے آج پوری قوم کو ٹھگ لیا ہے، موجودہ حکومت نے کرپشن اور چوری کا الزم لگا کر اور بے بنیا د جھوٹے مقدمات بنا کر ایشئین ٹائیگر بنتے ہوئے پاکستان کو تباہ و برباد کردیا مہنگائی مہنگائی کر کے پورے ملک کو مہنگائی کے سونامی میں ہی دھکیل دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ بے بنیادالزامات اور جھوٹے مقدمات درج کرنیوالے ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہ کر پائے ہر عدالت میں مسلم لیگ (ن) سرخرو ہوئی اور زلالت اور رسوائی الزاما ت لگانے والوں کو ملی حق اور سچ کی جیت ہوئی۔ انہوں نے کہا ان کے وزراء کی ایک ایک کر کے کالی کرتوت ویڈیو اور آڈیو لیک کی صورت میں عوام کے سامنے آرہی ہیں حال ہی میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں ان کیخلاف چالیس ارب کی کرپشن ثابت ہو چکی ہے لیکن نالائقوں کا ٹولہ ابھی بھی کرپشن کا چورن بیچنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے مسلم لیگ (ن)پاکستان کی سب بڑی حقیقی اور جمہوری پارٹی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...