گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے کہا کہ این اے82کی تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام کے جھال بچھائے جارہے ہیں حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہی اولین ترجیحات میں شامل ہے گلیوں،نالیوں کی تعمیرو مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا مشن ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل31کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے سوئی گیس روڈ ،مختار کالونی گلہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیااور شفاف میٹریل استعمال کرنے کے سات ساتھ بروقت کام مکمل کرنے کی ہدائت کی اس موقع پر راشد قادری ،جبار بھلر ،ذوالفقار بھلر اور دیگر بھی موجود تھے علی اشرف مغل نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب اہلکاران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔