بزرگان دین کے آستانوں سے بھائی چارے کا درس ملتا ہے:سید عبادت علی

چھانگامانگا(نمائندہ نوائے وقت ) آستانہ عالیہ پیرسید فلک شیر بخاری آف بھوئے آصل پر گیارہویںشریف کی محفل منعقد کی گئی جس کی صدارت سجادہ نشین پیر سید عبادت علی شاہ بخاری نے کی محفل میں سینکڑوں مریدین و عقیدت مندوں نے شرکت کی سجادہ نشین نے حضرت سید عبدالقادر المعروف غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کے آستانوں سے امن و محبت، اخوت اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے اولیائے کرام سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قرآن و سنت پر عمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...