شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک زاہد شفیق نے کہا ہے کہ نااہل حکمران اپنی بچی کھچی عوامی حمایت بھی کھو رہے ہیں انہیں عوام نہیں اقتدار عزیز ہے جس کی خاطر ان مفاد پرستوں نے جمہوری عمل کی دھجیاں اڑائیں اور ووٹ کی عزت و منزلت پامال کی، ان سے نجات اب زیادہ دور نہیں جلد پاکستانی قوم نئی صبح دیکھے گی اور ملک کا نظام و انصرام نواز لیگ کی باصلاحیت قیادت کے ہاتھوں میں ہوگا بنیادی مسائل کا خاتمہ بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے ہوئے ہیں۔