گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما ٹکٹ ہولڈر اور سابق ایم پی اے پی پی 56 چوہدری محمد طارق گجرنے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیاد ت میں گوجرانولہ کا لارڈ میئر ہماری پارٹی کا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی برادری سنٹرل اتحا د کے زیر اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی اے رہنما سلمان گجر، اشتیاق احمد، پرویز مٹو،سلیم مٹو، رضوان پرویز و دیگربھی موجود تھے۔ چوہدری محمد طارق گجر نے کہا کہ مضبوط بلدیاتی نظام وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے، پنجاب لوکل گورنمنٹ کا نیاقانون اسی وعدے کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، مسیحی برادری کے لوگ ملک کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کر دار ادا کررہے ہیں۔
تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی: طارق گجر
Dec 16, 2021