گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انصاف یوتھ ونگ کنٹونمنٹ بورڈ کی تنظیم کے عہدیداران کا اجلاس مرکزی دفتر کشمیر کالونی راہوالی میں منعقد ہوا جس کی صدارت یوتھ ونگ کینٹ کے صدر سردار عثمان خاں سدوزوئی نے کی اجلاس میں سینئر نائب صدر شیخ زین سہیل، نائب صدور مرزا خرم بیگ، عدنان وڑائچ، جنرل سیکرٹری شاہد عمیر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری احمد رضا چیمہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ لقمان، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان علی، فنانس سیکرٹری عمر وڑائچ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ابتسام بیگ نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کینٹ علاقہ کے دیہات و قصبات میں یوتھ ونگ کی تنظیم کو مضبوط بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیااس موقع پر صدر انصاف یوتھ ونگ کنٹونمنٹ بورڈ سردار عثمان خان سدوزئی نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف برسر اقتدار آئی ہے اس وقت سے حکومت مخالف سازشیں جاری ہیں جمہوریت کے دعویدارجمہوری حکومت کو گرانے کی باتیں کررہے ہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوامی امنگوں کی ترجمانی یقینی بنانے سمیت قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گی، انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آکر ایف اے ٹی ایف کی طرح کرپشن کی فہرست سے بھی نکالنے کی جو کوشش کی ہے اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔