سپریم کورٹ بار نے بڑھتی مہنگائی کیخلاف رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ملک کی اہم بار کونسلوں سے مشاورت مکمل۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے تمام حدیں توڑ دی ہیں۔ لوگ دو وقت کے کھانے سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ مہنگائی نے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کی مشاورت کے بعد ملک کی تمام اہم بار کونسلوں سے اس بارے مشاورت کی ہے۔ مشاورت مکمل ہوتے ہی سپریم کورٹ میں مہنگائی کے خلاف رٹ دائر کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...