لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے کانووکیشن میں ڈاکٹر فوزیہ نے معاون خصوصی شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا۔ کانووکیشن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس سمن آباد کالج ڈاکٹر فوزیہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جانی تھی تاہم ڈاکٹر فوزیہ نے شہباز گل سے ڈگری نہ لینے سے متعلق ٹویٹ کر دیا اور ڈگری وصول کرنے کے لئے نہیں آئیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ شہباز گل کانووکیشن کے مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں اور اس لئے ان سے ڈگری وصول نہیں کروں گی۔ خاتون کے ڈگری لینے کے انکار پر سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے جبکہ ڈگری لینے سے انکار کرنے والی خاتون خواجہ سعد رفیق کی رشتے دار ہے۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ میری نظر میں کانووکیشن کے مہمان خصوصی شہباز گل بننے کے اہل ہیں اس لیے ان کو بلایا اور ہر کسی کا اپنا حق ہے جبکہ کسی کو زبردستی کچھ نہیں کہہ سکتے۔