ڈالر 30 پیسے مہنگا ، سونا 250روپے سستا ، سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی 

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک بھر میں امریکی ڈالر نے روپے کے کس بل نکال دیئے۔ روپیہ مزید تنزلی کا شکار ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال نے روپیہ پر برے اثرات ڈالے ہوئے ہیں۔ ماہرین اس تنزلی کی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں جب تک آئی ایم ایف کی طرف سے آئندہ قسط نہیں مل جاتی یہ غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر 30 پیسے مہنگی ہوگئی جس کے بعد نئی قیمت 181 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔ ادھر انٹر بینک میں بھی امریکی کرنسی بڑھ گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 177 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 98پیسے ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق قرض و سود کی ادائیگیوں اور درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی مانگ بڑھ جانے سے اس کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارے فچ نے گزشتہ ماہ پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ سال کے دوران پاکستانی روپیہ مزید گراوٹ کا شکار ہو گا اور اس کی مارکیٹ میں قیمت 180 روپے کی سطح پر پہنچ جائے گی۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ  بھی قیمت 250 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے کمی کے  بعد ملک میں 24 قیرط کے ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔  10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 696 روپے ہوگئی ہے۔ زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 97804 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 17 ڈالر کم ہوکر 1768 ڈالر فی اونس ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...