بنی گالا کے رہائشی اخراجات کیلئے کبھی ایک روپیہ تک نہیں دیا : جہا نگیر تر ین 

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن سچ سامنے آنا چاہئے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں نے نیا پاکستان بنانے کے لئے جس حد تک ہوسکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی، لیکن ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن