ریڈ ریچ ایوری ڈور مہم کی کرکردگی  جانچ کے لئے اجلاس کا انعقاد

Dec 16, 2021

لاہور (سٹی رپورٹر)محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں یکم دسمبر سے جاری ریڈ ریچ ایوری ڈور کرونا ویکسینیشن مہم کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور صالحہ سعید سپیشل سیکرٹری کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ اجلاس میں لاہور اور فیصل آباد ڈویژن کے تما اضلاع کے سی او ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریڈ ٹیموں نے پنجاب بھر میں 7 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے۔ پولیو کی جاری مہم کے ساتھ ساتھ کثیر مقدار میں کرونا کی ویکسین کا حدف مکمل کرنا انتہائی قابل ستائش ہے۔ اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جناب عمران سکندر نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکر ہمارے ہیرو ہیں جن کی شب و روز انتھک محنت کی بنیاد پر پنجاب میں کرونا ویکسین کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ صالحہ سعید نے کہا کہ جہاں اچھی کارکردگی دکھانے والے کارکنان کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ساتھ ہی میں اپنے فرائض سے غفلت برتنے والوں اور سست روی سے کام کرنے والے کارکنان کو انتظامی کارروائی کا بھی سامنا کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں