لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہورکے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج کل گیس نا تو صنعتوں کو فراہم کی جا رہی اور نا ہی گھریلو صارفین کو مہیا کی جارہی ہے اس وقت کراچی سے لیکر خیبر تک لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی جتنی اب آئی ہے اور اس بد ترین مہنگائی کی وجہ سے لوگ ہاتھ اٹھا اٹھا کر حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔لوگ لکڑیوں اور کوئلوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ توانائی کا بحران سپلائی کی وجہ سے نہیں حکومت کی نااہلی اور بد ترین گورننس کی وجہ سے ہے۔ توانائی پالیسی کی عدم موجودگی اور اداروں کے بیچ رابطے کے فقدان کی قیمت ملک و عوام ادا کر رہے ہیں ۔گیس، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود بحران ختم نہیں ہوا بلکہ مزید بڑھ رہا ہے۔
گیس توانائی بحران ،عوام بددعائیں دے رہی ہے:اشرف بھٹی
Dec 16, 2021