لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنماسابق ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری چیئرپرسن قومی امن کمیٹی پنجاب خواتین نیئر مرتضیٰ لون نے کہاہے کہ نیا پاکستان صحت کارڈ غریب عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے جس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ نیا پاکستان صحت کارڈگیم چینجرثابت ہوگا۔ وزیراعظم سب سے پہلے لاہوراور راولپنڈی کے تمام خاندانوں کو نیا پاکستان صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نیاپاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کی روشن خیالی کی بہترین مثال ہے۔ نیا پاکستان صحت کارڈ کے حامل خاندان 10لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ عوام میں وسیع پیمانے پرآگاہی مہم چلائی جائے گی۔ پاکستان کی تاریخ میں صحت کے شعبہ میں سب سے بڑے منصوبے کے آغازپر وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارخراج تحسین کے مستحق ہیں۔نیا پاکستان صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کیلئے یکم جنوری سے پنجاب کے سینکڑوں منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے ہزاروں بستروں میں اضافہ ہوجائے گا۔
نیا پاکستان صحت کارڈگیم چینجر ثابت ہوگا:نیئر مرتضیٰ لون
Dec 16, 2021