لاہور(وقائع نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور ریجن رائے زاہد علی کی سربراہی میں صحرائے چولستان میں محکمہ کی غیرقانونی شکارکی روک تھام کیلئے انتہائی کڑی نگرانی کی بدولت شکار کے راستے مسدود ہونے پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکلز پر سوار 4غیر قانونی شکاری سرچ لائٹ کی مدد سے جنگلی خرگوش کے شکار میں مشغول تھے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف بہاولپور محمد ابرار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب چھاپے کے دوران 2ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیااور انہیں 60 ہزار جرمانہ کیاجبکہ فرار ہونیوالے دیگر 2ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دیگرکارروائی میں بہاولپور ٹیم نے چولستان ہی میں غلیلوں سے معصوم سیہڑوں (بیبلرز) کاشکار کرنیوالے 4گڈرئیے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے اور انہیں 80ہزار روپیہ جرمانہ کیا۔