لاہور (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑیوں کیخلاف نسلی تعصب کے الزامات ثابت ہوگئے۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، گریم سمتھ، موجودہ کوچ اور سابق وکٹ کیپر مارک باؤچر کیخلاف سیاہ فام کھلاڑیوں کیساتھ متعصبانہ رویے کا الزام ثابت ہوگیا۔اس بات کا انکشاف جنوبی افریقہ کے سوشل جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ میں کیا گیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹرز پال ایڈمز اور مکھایا این تینی نے ساتھی کھلاڑیوں پر متعصبانہ رویہ اختیار کرنے کی شکایات کی تھیں جس پر تحقیقات ہوئیں۔جنوبی افریقی بورڈ کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا مطالعہ کررہے ہیں ابھی کسی کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گریم سمتھ کی کپتانی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم میں سیاہ فام کھلاڑی مکھایا این تینی، پال ایڈمز ودیگر شامل تھے۔اس سے قبل مکھایا این تینی نے الزام لگایا تھا کہ اگر تھامی (ڈومیسٹک کھلاڑی) سفید فام ہوتا تو اب تک ٹیسٹ الیون کا حصہ ہوتا جبکہ انہوں پورے سکواڈ میں صرف ایک سیاہ فام پلیئر کی موجودگی پر بھی شدید تنقید کی تھی۔تاہم تھامی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سکواڈ میں ہونے کے باوجود میرے فیلڈ میں نہ اترپانے کی وجہ کوئی نسلی امتیاز نہیں میری گیری کرسٹن سے اس بات پر کافی بات ہوچکی اور میں ان سے پوری طرح مطمئن ہوں مجھے موقع ملنے کا پورا یقین ہے مگر اس میں ایک ہفتہ یا پھر ایک سال لگ سکتا ہے۔
سابق جنوبی افریقی کرکٹرز ڈی ویلیئرز‘مارک بائوچر‘گریم سمتھ پر نسلی تعصب کے الزامات ثابت
Dec 16, 2021