لاہور(سپورٹس رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے ہاکی، ہینڈبال، ٹینس، اتھلیٹکس اور جوڈو میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سکواش اور باکسنگ میں یو سی پی نے دوسری پوزیشن حاصل کیے اتھلیٹکس میں یو سی پی کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر17گولڈ میڈلز اور 6سلور میڈل اپنے نام کئے۔ اتھلیٹس نے آٹھ نئے ریکاڈ قائم کئے ۔ شجر عباس نے 100 میٹر دوڑ 200 میٹر دوڑ میں نئے ریکارڈ قائم کئے اور تیز ترین اتھلیٹ قرار پائے محمد اختر نے چار گولڈ میڈل حاصل کرنے کیساتھ ساتھ 3000M میٹر،5000M میٹر اور 10000 میٹر دوڑ میں نئے ریکارڈ قائم کئے اور بہترین اتھلیٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔عنصر عباس نے لانگ جمپ میں گولڈ میڈل کیساتھ نیا ریکارڈ بنایا ۔ ہینڈ بال میں47 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جوڈومیں35ٹیموں نے حصہ لیا UCP نے اول پوزیشن حاصل کی ۔ٹینس میں 42ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ یو سی پی نے جیت لیا۔سکواش میں 40ٹیموں نے حصہ لیا۔ یو سی پی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔باکسنگ میں 32ٹیموں نے حصہ لیا۔ پانچ میںپہلی اور 2 میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ٹائٹل ٹرافی اپنے نام کی۔ سہیل افضل ایگزیکٹیو ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کالجز نے کھلاڑیوں میں اس شاندار کارکردگی پرمیں نقد کیش پرائز دیئے اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی۔