تیسرا ٹی 20آج ناقص کارکردگی بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔میچ شام 6بجے شروع ہوگا۔ ہوم ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل ہے۔ مہمان ٹیم جیت رجسٹرڈ کروانے جبکہ قومی ٹیم وائٹ واش کی امید لیے میدان میں اترے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم آخری میچ میں 2 سے 3 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔کھلاڑیوں نے آخری میچ کی تیاری کیلئے بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، البتہ لگاتار دو میچز کھیلنے والے بیشتر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔دوسری جانب مہمان ٹیم نے بھی ٹریننگ کی، جو آخری میچ جیت کر سیریز کو اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن چھن گئی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی رینکنگز جاری کی ہیں جس کے مطابق ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔آسٹریلیا ہی کے سٹیون سمتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے بائولرز کی فہرست میں پہلے اور بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا تیسرا نمبر ہے۔پاکستان کے ساجد خان 52 درجے بہتری کیساتھ 49 ویں نمبرپر آگئے جبکہ حسن علی ٹیسٹ بائولرز میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔محدود اوورز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو میچز میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باعث پاکستان کے کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ٹی ٹونٹی بائولرز کی رینکنگ میں پہلی 8 پوزیشن پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ پاکستان کے شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...