لندن(نیٹ نیوز) ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں اگر دل کی رفتار معمول سے تیز رہتی ہے تو اس سے دماغی صحت متاثر ہوسکتی ہے اور ڈیمنشیا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ سویڈن میں واقع کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کے مطابق اس سے قبل درمیانی عمر کے افراد میں تیز دھڑکن اور دماغی انحطاط پر خاصی تحقیق ہوچکی ہے۔