منی لانڈرنگ، شہبازشریف فیملی کیخلاف چالان میں کباڑیے، پٹرول پمپس ورکر سمیت 100 افراد بطور گواہ شامل

Dec 16, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)  ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے چالان میں کباڑیے، الیکٹرک سٹور، پیٹرول پمپس ورکر سمیت ایک سو  افراد کو بطورگواہ شامل کر دیا ہے، چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو  مرکزی ملزمان نامزد کیا گیا ہے جن کے خلاف سو گواہ ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے۔ گواہان  کی فہرست میں کباڑیا، ہارڈوئیر، ڈرائی فروٹ، سینیٹری سٹورز مالکان، سکریپ ڈیلر، کنسٹرکشن کمپنی، ڈیری فارم، جنرل سٹور، آکسیجن سیلنڈر وینڈرز، انجینئرز، وکیل، بنکرز، ڈاکٹرز، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کے اہلکار، رائس ڈیلرز، ڈینٹل پارٹس ڈیلر، جیولرز، پراپرٹی ڈیلر و دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں